31 دسمبر، 2017، 11:09 AM

پاکستان میں دیرینہ دشمنی پر 5 افراد کا قتل

پاکستان میں دیرینہ دشمنی پر 5 افراد کا قتل

پاکستان کے علاقہ اوکاڑہ میں شنکر داس کے قریب دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  کے علاقہ اوکاڑہ میں شنکر داس کے قریب دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے شنکر داس میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے راہگیر خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق شوکت اٹھوال اور ظفراٹھوال کے مابین زمین کا تنازع چل رہا تھا، ظفر اٹھوال اپنے ساتھیوں سمیت اوکاڑہ جارہا تھا کہ شنکر داس کے قریب ایک نواحی گاؤں میں گھات لگائے شوکت نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور دو افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ سے ایک راہگیر خاتون مقتولین کی گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوئی۔

ڈی ایس پی صدر کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری شنکرداس پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو ریسکیوٹیموں کی مدد سے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News ID 1877713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha